ایک عرب ملک نے نواز شریف سے افغان نمائندے کی ملاقات کا بندوبست کیا لندن (سعید نیازی) سابق وزیراعظم نواز شریف سے افغان قومی سلامتی کے مشیر حمداللّٰہ محب سے ملاقات کابندوبست مشرق وسطیٰ کے ایک ملک نے کیا۔ نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملک کے ایک سفارت کارنے نواز شریف سے بات کی اور نواز شریف کی حمد اللّٰہ محب سے ممکنہ ملاقات کے حو الے سے بات کی۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر برطانیہ کی سیاسی و فوجی قیادت کے علاوہ کئی ممالک کے سفراء اور سیاست دانوں سے ملاقاتوں کے لئے برطانیہ کے دورے پر تھے۔ ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے وزراء ن�