X
کرن نے طلاق کے اعلان سے قبل اپنی فیملی فوٹو مجھے بھیجی تھی: قریبی دوست امین حاجی
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے قریبی دوست اور بھارتی پروڈیوسر، اداکار امین حاجی نے انکشاف کیا ہے کہ کرن راؤ نے طلاق کے بیان سے قبل اُنہیں اپنی فیملی فوٹو میسج پر بھیجی تھی۔
عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حاجی امین نے کہا کہ ’جب عامر خان اور کرن راؤ نے مجھ سے اور میری اہلیہ سے اپنی طلاق کے فیصلے کا ذکر کیا تو ہم چونک گئے تھے۔‘
حاجی امین نے کہا کہ ’میں نے اور میری اہلیہ نے عامر اور کرن کی مکمل بات سُننے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس