سیکیورٹی الرٹ میں امریکیوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو لوگ ایئرپورٹ کے اطراف بشمول جنوب (ایئرپورٹ سرکل) گیٹ، نئی وزارت داخلہ، ایئرپورٹ کے شمال مغربی حصے پنچشیر پیٹرول اسٹیشن کے قریب موجود ہیں انہیں فوری طور پر وہاں سے چلے جانا چاہیے۔
طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحت مند تعلقات کے قیام اور باہمی توقعات کے تبادلے کے لئےکابل میں ترک سفارت خانے کے سینئر نمائندوں اور طالبان کی طویل میٹنگز ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونے والے ایک امریکی اہلکار کے والد نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ (کریم نیکوئی) اسی برس پیدا ہوا تھا جب یہ سب شروع ہوا تھا اور اسی برس اس کی زندگی ختم ہوئی جب جنگ ختم ہو رہی ہے۔