افغانستان: ہمارے لئے سبق؟
یکم جولائی 2021ء کو پارلیمنٹ ہائوس میں قومی سلامتی سے متعلق کمیٹی کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر بند کمرے میں بریفنگ دی گئی۔ موضوع اتنا دلچسپ تھا کہ میں تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پارلیمنٹ میں موجود تھا۔ بریفنگ کے اختتام پر اجلاس میں موجود کچھ ارکان قومی اسمبلی نے اسکی تفصیلات بتائیں تو پتہ چلا کہ اس میں ماضی کی غلطیوں کے اعتراف کیساتھ ساتھ اراکین پارلیمنٹ کو باور کرایا گیا کہ اس بار ہم افغانستان میں شروع ہونیوالے تنازعے کے دوران کسی فریق کیساتھ نہیں۔ تفصیلات تو بہت تھیں مگر اہم بات یہی تھی کہ ’’اب کی بار ہم مکمل �