اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر کو ان کے قومی سلامتی کے مشیر زبیگنیو بریزیسکی اور دیگر مشیروں نے افغانستان میں خفیہ انٹیلی جنس مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے تحت وہاں جاری شورش کو اسلحے سے امداد فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سرد جنگ کے تنازعات کا ایک اور باب کھل گیا۔ اس میں امریکہ اور سوویت یونین دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے تھے لیکن میدان جنگ میں آمنے سامنے نہیں آتے تھے۔