کمخواب میں لپٹا کنکر، چیتھڑے میں لپٹا ہیرا
گزشتہ سے پیوستہ روز وزیراعظم کا بیان تھا کہ ’’انگریزی زبان اور لباس کا استعمال احساس کمتری ہے‘‘ اور دلچسپ اتفاق ہے کہ اسی بیان کے بالکل نیچے وزیراعظم کا یہ ایک سنگل کالمی اعلان بھی موجود ہے کہ ’’بنی گالہ کے نوجوانوں کے لئے کرکٹ گرائونڈ تیار کرا رہے ہیں‘‘۔قارئین!آپ ہی سمجھائیں کہ بندہ کدھر جائے؟ وزیر اعظم کے کس بیان پر کان دھرے اور کس بیان کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دے۔ میں مسلسل سوچ رہا ہوں کہ کیا ’’کرکٹ‘‘مسلمانوں یا برصغیر کی ’’ایجاد‘‘ ہے یا گوروں کی یاد گار؟ اور اگر ہمارا یہ ’’قومی جنون�