نظام کی اصل تصویر ؟
صرف دس سال بعد یعنی 2031 میں اسلام آباد بالکل ایسا ہی ہو گا ‘ جیسے آج یا شاید نہیں۔ حد درجہ آبادی اور آلودگی کے درمیان نیم مردہ سا شہر۔ اردگرد کے پہاڑ مزید گنجے ہو چکے ہونگے۔
ہاں‘ سرکاری دفاتر‘ بھدی قسم کی رہائش گاہیں بہت بڑھ چکی ہوں گی۔ اس وقت تک پرندے بہت کم ہونگے۔ ایک عدالت کے سامنے لوگوں کا جم غفیر ہو گا۔ انھوں نے اعلیٰ لباس پہنا ہو گا، بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی ہوں گی۔ کسی سیاسی پارٹی کے جھنڈے بھی آراستہ ہوں گے ۔ زندہ باد زندہ باد ۔ ایک اہم شخص کے حق میں شاندار نعرے بازی جاری ہو گی۔
پولیس بھی مستعدی سے اس شخص کے لیے حفاظت کا فریضہ انجا