بجلی کے ڈیفالٹرز سے ایک دن میں 5 کروڑ روپے کی وصولی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئیسکو چوہدری عبد الرزاق کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں ریکوری ڈے منایا گیا،تمام فیلڈ دفاتر اور ریونیودفاتر بجلی واجبات کی وصولی کیلئے کھلے رہے،ترجمان آئیسکو کے کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے5کروڑ سے زائد جبکہ عدم ادائیگی کی بناء پر پہلے سے منقطع کنکشنز کے حامل242 صارفین سے واجبات کی مد میں 27لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، 1کروڑ 24لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف ٹیرف کے 427 نادہند