وفاقی وزارتوں میں چار نئے شعبے متعارف، گریڈ 19 کے افسران سے ترجیح طلب
اسلام آباد (انصار عباسی)وفاقی حکومت نے چار وفاقی وزارتوں کی شاخیں متعارف کرائی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19-کے افسران سے اپنی ترجیح کی وزارتوں اور ڈویژنوں کی نشاندہی کے لئے کہا گیا ہے تاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں انسانی وسائل کا بہتر استعمال ہوسکے۔ 19جولائی کو جاری ایک خط میں مذکورہ تمام افسران کو بتایا گیا ہے کہ چار وفاقی وزارتوں کو ٹیکنیکل، خزانہ، اقتصادیات و تجارت، شعبہ سماجی ترقی اور جنرل مینجمنٹ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خط میں ایک پریفرنس فارم بھی دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ میں گ�