عیدالاضحیٰ کے موقع پر اڈیالہ جیل سے اڑھائی سو سے زیادہ اسیر رہا
راولپنڈی (وسیم اختر‘ سٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینٹرل جیل اڈیالہ سے اڑھائی سو سے زیادہ اسیروں کو رہا کیا گیا۔ عید قربان سے قبل آخری ورکنگ ڈے پر عدالتوں سے بڑی تعداد میں اسیروں کی رہائی کے لئے روبکاریں سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ کو موصول ہوئیں۔ جن پر رات گئے تک سینٹرل جیل میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے رہائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ رات گیارہ بجے تک اڑھائی سو سے زیادہ اسیروں کو رہائی ملی۔ اس سے قبل پیر کی صبح سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کامران بشارت مفتی اور ایڈیشنل سیشن جج اسلا