اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ مولانا حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامو فوبیا اور دہشتگردی کے خلاف سب متحد ہیں، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،تمام مذاہب اور مسالک کے افراد ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نےکہا کہ ملک بھر میں مقدسات کا احترام کرو کے عنوان سے مہم چلائینگے۔ انکا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں، پاکستان سب کا ہے ت�