شوگر ملز مالکان 230ارب اضافی عوام کی جیب سے نکال چکے، تجزیہ کار
کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر کے سی سی آئی ماہر اجناس شمس الاسلام خان نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکا ن نے عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر قیمتیں بڑھائیں لیکن اب جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گری ہیں تو ملک میں قیمتیں کم کرنے کے بجائے مزید بڑھادی ہیں
حکومت کے نرم رویئے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان 230ارب کا اضافی منافع عو