کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی پرانی گاڑیوں، سائیکلوں میں ریلی
کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی کے ساحلی مقام نشانِ پاکستان سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی وینٹیج کار اور سائیکل ریلی کا آغاز ہوا۔
انسدادِ منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے نکلنے والی ریلی کے شرکاء نشانِ پاکستان سے بوٹ بیسن، کالا پل، شارع فیصل سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچے۔
بانی پاکستان کے مزار پر منعقدہ تقریب میں سیکٹر کمانڈر عبد ال