شیئر کریں
واسو ہائیڈرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ورکروں کی بس کو پیش آنے والا حادثہ افسوس کے ساتھ لمحہ فکریہ ہے کہ دشمن ایک بار پھر ہمیں زک پہنچانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔خدانخواستہ اگر یہ تخریب کاری ہے تو یہ نہ صرف پاک چین دوستی کے خلاف کاری وار ہے، بلکہ علاقائی ترقی اور مستقبل کی خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی ہے۔ سی پیک اور چین کے باشندوں کے حوالے سے دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں، چین کے انجینئرز اور اہل ہنر پر حملہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ سی پیک سے پہلے بھی گوادر بندرگاہ کی تعمیر میں کام کرنے والے چینی انجینئرز پر بھی اس طر�