کوئٹہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) کے بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ایڈووکیٹ حبیب طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں دو دہائیوں سے جاری بدامنی کے واقعات میں 2020 میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
ایڈووکیٹ حبیب طاہر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برس میں لوگوں کے لاپتا ہونے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ البتہ لاپتا افراد کے کیسز اب بھی موجود ہیں۔
ایچ آر سی پی کی جاری کردہ رپورٹ میں بلوچستان میں لاپتا افراد کی عدم بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے نئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گی