تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بابر اعظم کا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ خطرے میں
آخری بار اپڈیٹ کیا گیا جولائی 20, 2021
share
کراچی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا دورۂ انگلینڈ اس میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں گرین شرٹس کی شکست کا غم پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیابی سے شائقین نے بھلا دیا تھا۔ لیکن دوسرے میچ میں بڑی ناکامی نے شائ