دیومالائی کردار، دلیپ کمار (1)
کوزوں میں دریا صرف محاوروں میں بند ہوتے ہیں۔ دلیپ کمار تو دریا نہیں، سمندر تھے۔ برصغیر کی سینما ہسٹری سو سال پلس ہے جس میں نہ کوئی دوسرا دلیپ کمار ہے نہ کبھی ہو گا۔ دلیپ صرف بڑے پرفارمر ہی نہیں، عظیم انسان اور دانشور بھی تھے۔ وہ کہا کرتے ’’دلیپ کمار تو میرا کمرشل نام ہے۔ میں تو سرتاپا محمد یوسف سرور خان ہوں۔‘‘ وہ صحیح معنوں میں یوسف ثانی تھے جن کی مسکراہٹ پہ ماحول مسکرانے لگتا اور سوگواری اک جہان کو سوگوار کر دیتی۔ انتہائوں کے امتزاج دلیپ کمار ٹریجڈی کنگ ہی نہیں، کامیڈی کنگ بھی تھے۔ ایسی دیومالائی شخصیت کے سامنے میں