مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے سے تبدیلی نہیں آسکتی،خالد مقبول
یہ وہ ملک ہے جہاں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہو جاتی ہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ۔ فوٹو: فائل
حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے دبئی ریئل اسٹیٹ میں توتبدیلی آسکتی ہے لیکن کراچی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز میں صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن ہر م�