اقدام قتل اورچیک ڈس آنر، 7اشتہاری گرفتار ، اسلحہ برآمد
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نےاقدام قتل اورچیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے ہیں۔راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوریس کو رس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان زکی اللہ،کریم اللہ اورذیشان گرفتارجبکہ اسی مقدمہ میں کراس ورشن کے تحت قائم مقدمہ میں 02اشتہاری مجرمان ساجد صدیق اوراحمد صدیق کوبھی گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان رواں سال سے ریس کورس پولیس کومطلوب