حیدر آباد سے اغوا ہونے والی کم سن لڑکی عین نکاح کے وقت بازیاب
شہزاد ملک
17 جولائی 2021، 08:41 PKT
،تصویر کا ذریعہGetty Images
فائل فوٹو
سندھ پولیس نے ایک کمسن بچی کو بازیاب کروایا ہے جسے پہلے اغوا کیا گیا اور بعد میں اس کی شادی تین گنا بڑی عمر کے مرد کے ساتھ کروائی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق بچی کو عین اس وقت بازیاب کروایا گیا جب نکاح کی تقریب جاری تھی اور کمسن بچی سے زبردستی دو بار رضا مندی لے لی گئی تھی جبکہ تیسری بار ہاں کرنے سے پہلے ہی اسے بازیاب کروا لیا گیا۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں تعینات سب ڈویژنل پولیس آفیسر سٹی سرکل اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ آف پو�