بدلتے عالمی حالات کے تحت ملک میں آگ لگائی جارہی ہے، حامد موسوی
اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حضرت امام موسی کاظم اور صحابہؓ کی توہین کے خلاف جمعہ 2جولائی کو پرامن یوم احتجاج کی کال دے دی، ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی حالات کے تحت ملک میں آگ لگائی جارہی ہے محب وطن قوتیں جاگیں،سوشل میڈیا پرنبی کریم ؐ کے گھرانے کی مخدرات عصمت کی توہین دراصل توہین رسالت ہے۔حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دین اور مدارس کو بدنام کروانے والوں کو بچانے کیلئے صحابہؓ پر کیچڑ