مسائل کے باوجود طالبان سے علاقے واپس لے لیں گے، افغان سیکیورٹی چیف
جولائی 07, 2021
ایک افغان فوجی امریکی فورسز کے انخلا کے بعد بگرام ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہا ہے۔ 5 جولائی 2021
share
ویب ڈیسک
افغانستان کے قومی سلامتی کے سربراہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے علاقوں پر تیزی سے قبضے کی وجہ افغانستان سے امریکی قیادت والی غیر ملکی فوجوں کا انخلا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں تقریباً 20 سال پر محیط جنگ ختم کر کے رواں سال 11 ستمبر تک اپنے فوجیوں کے انخلاٗ کا اعلان کر رکھا ہے
افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا دورۂ ماسکو، روس امن عمل میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے؟
جولائی 01, 2021
update
share
واشنگٹن ڈی سی
افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر روس پہنچے ہیں جہاں وہ کابل اور ماسکو کے درمیان ممکنہ فوجی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی کے مشیر کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں دو روزہ قیام کے دوران حمداللہ محب روس کے سیکیورٹی کے عہدیداروں کے ساتھ باہمی مفاد کے امور پر تبادلۂ خیال کریں گے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کریں گے۔
افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ روس کس طر�
دوسری جانب افغانستان کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں بعض اضلاع طالبان سے واپس لیے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دیگر اضلاع کو بھی عسکریت پسندوں کے قبضے سے واگزار کرا لیا جائے گا۔
وائس آف امریکہ کی افغان سروس کے مطابق، افغان سیکیورٹی سیکٹر کے ترجمان جنرل امجد عمر شنواری نے کہا ہے کہ افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 1906آپریشن کیے جن میں ان کے دعوے کے مطابق 6030 طالبان جنگجو مارے گئے اور 3485 زخمی ہوئے۔ مارے جانے والوں میں 33 پاکستانی جنگجو بھی شامل تھے۔
کابل میں اف�