صدر ممنون حسین کے دوست نہ بدلے
سابق صدر مملکت ممنون حسین بھی راہی ملک عدم ہو گئے ۔ یہ 2003 کا ذکر ہے میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی غرض سے موجود تھاممنون حسین اور پروفیسر غفور احمد مرحوم سے ٹی وی پروگرام کے دوران تعارف ہوا جو پھر ان دونوں بزرگوں سے ان کے آخری وقت تک محبت و شفقت کی صورت میں برقرار رہا ۔ یہ مشرف کی آمریت کے دن تھے اور کراچی میں ممنون حسین جمہوری جدوجہد کی ایک آواز کے طور پر متحرک تھے ۔ ان کے ساتھ اس جدوجہد میں ہمہ وقت خواجہ طارق، لیاقت آرائیں، منور رضا اور ناصر الدین محمود شانہ بشانہ رہتے ۔ جب بھی سفارت کار کراچی میں کسی سے ملاقات کی �