comparemela.com


بیٹیوں کو سرِعام درندوں کو مارنا سِکھائیں: حمیمہ ملک
پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اپنی بیٹیوں کو یہ سِکھائیں کہ اُنہیں ہراساں کرنے والے درندوں کو سرِعام کیسے تھپڑ مارنا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حمیمہ ملک نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس سے قبل حمیمہ ملک نے اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کی موت پر ایک دلخراش پیغام میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بھی بدسلوکی کے صدمے سے گزر چکی ہیں۔
نور مقدم کے قتل سے متعلق انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’آج اس واقعے کو پورے آٹھ روز گزر چکے ہیں اور میں کچھ چاہ کر بھی نہیں بول سکی ہوں، کیونکہ میرے دل اور دماغ نے اجازت ہی نہیں دی تھی اور نہ ہی مجھ میں اتنی ہمت تھی کہ میں اپنے جذبات کو الفاظ میں ڈھال سکوں۔‘

Related Keywords

United States ,India ,Pakistan ,America , ,Her Post ,Showbiz Stars ,ஒன்றுபட்டது மாநிலங்களில் ,இந்தியா ,பாக்கிஸ்தான் ,அமெரிக்கா ,அவள் போஸ்ட் ,ஶோபிஸ் நட்சத்திரங்கள் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.