comparemela.com


X
طالبان وفد کی چین آمد، افغان زمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی
بیجنگ(اے ایف پی، جنگ نیوز) افغان طالبان نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف سازشوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گےاور چین نے بھی وعدہ کیاہےکہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریگا اورمسائل کے حل میں معاونت کریگا۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چین نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین مشرقی ترکستان اسلامی پارٹی کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں، افغان طالبان مشرقی ترکستان اسلامی پارٹی سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے ایک لائن کھینچیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان ایسے گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ چینی حکام سے مذاکرات کے لیے طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چین میں موجود ہے،اس 9رکنی وفد کی سربراہی طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں۔
محمد نعیم نےبتایا کہ ’امارات اسلامی نے چین کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرمین کسی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، چین نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور مسائل کے حل اور امن کے قیام میں معاونت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Beijing ,China ,Afghanistan ,Chinese ,Afghan ,Mohammad Naeem ,Abdul Ghani Baradar ,Chinese Office ,Her Press ,Afghan Earth ,Support Craig ,Chinese Office Secretary ,East Turkestan Islam ,Afghan Taliban East Turkestan Islam ,Found Abdul Ghani Baradar ,Support May ,பெய்ஜிங் ,சீனா ,சீன ,முகமது ந்ஈம் ,சீன அலுவலகம் ,

© 2025 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.