comparemela.com


نواز کی حمداللّٰہ محب سے ملاقات، حکومت یا پارٹی کو آگاہ کرنا چاہئے، فوادچوہدری
کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق ہے، پاکستان کے ساتھ رہنے یا خودمختاری کا فیصلہ کشمیریوں کا اپنا ہوگا، ہمیں پتا ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، نواز شریف کی حمد اللّٰہ محب سے ملاقات خفیہ تھی ،نواز شریف کو ایسی ملاقاتوں سے قبل حکومت یا کم از کم اپنی پارٹی کو ضرور آگاہ کرنا چاہئے،ملاقات کی تصویر افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے جاری کی ہے، نواز شریف نے حمد اللّٰہ محب سے مل کر بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے، حمد اللّٰہ محب نے پاکستان کو بروتھل ہاؤس (چکلا) کہا کیا اس کے بعد کسی غیرت مند پاکستانی کو اس سے ملنا چاہئے، پاکستان نے حمد اللّٰہ محب کے خاندان کو پناہ دی کیا اس کا خاندان بھی یہاں دلالی کررہا تھا۔ وہ جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کئی دفعہ کہا ہے کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کے مرضی کے مطابق ہوگا، ہمیں کشمیر میں استصواب رائے سے کوئی خوف نہیں ہے، ہمیں پتا ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حل دینا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں نے پاکستان یا ہندوستان میں سے ایک کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کرنا ہے، کشمیری اس کے بعد پاکستان کے ساتھ یا آزاد رہنا چاہیں تو انہیں یہ حق بھی ملنا چاہئے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب نے بھی پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ خود کیا تھا، ہم جانتے ہیں کشمیر ی پاکستان کے ساتھ ہی آئیں گے، پاکستان کے ساتھ رہنے یا خودمختاری کا فیصلہ کشمیریوں کا اپنا ہوگا، 1973ء کے آئین میں تمام صوبوں نے دوبارہ پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، پاکستان میں چند مفاد پرستوں کے علاوہ ہر پاکستانی کا دل ملک کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے عمران خان کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ قابل مذمت ہیں، سیکیورٹی کے ادارے پاکستان کی حکومت کا حصہ ہیں، ہم نے سیکیورٹی اداروں کو کبھی بھی سیاست میں نہیں گھسیٹا ہے، سردار تنویر ریحان کافی عرصے سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتہائی غیرذمہ دار شخص ہیں انہیں اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف شاید مجھے کیوں نکالا پر غصہ ہو کر ملک کے مخالفین سے راہ و رسم بڑھارہے ہیں، افغانستان کے قومی سلامتی مشیر حمد اللّٰہ محب اور امر صالح کی پاکستان کے خلاف رائے سب جانتے ہیں، اس کے باوجود نواز شریف کا ان سے اس طرح ملنا تشویشناک ہے، حمد اللّٰہ محب نے پاکستان کو بروتھل ہاؤس (چکلا) کہا کیا اس کے بعد کسی غیرت مند پاکستانی کو اس سے ملنا چاہئے، پاکستان نے حمد اللّٰہ محب کے خاندان کو پناہ دی کیا ان کا خاندان بھی یہاں دلالی کررہا تھا، امر صالح بھی ایسی ہی گفتگو کرتے ہیں اور ان کے خاندان کے بھی یہی حالات ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو ایسی ملاقاتوں سے قبل حکومت یا کم از کم اپنی پارٹی کو ضرور آگاہ کرنا چاہئے، کیا شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت کو اس ملاقات کا علم تھا، نواز شریف کی حمد اللّٰہ محب سے ملاقات خفیہ تھی ، اس ملاقات کی تصویر افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے جاری کی ہے، نواز شریف افغان صدر سے ملیں کوئی بات نہیں لیکن حمد اللّٰہ محب نے جو بیان دیا کیا اس کے بعد کوئی غیرت مند پاکستانی اس سے مل سکتا ہے، نواز شریف نے حمد اللّٰہ محب سے مل کر بے غیرتی کا مظاہرہ کیا ہے، نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے کیسوں کا سامنا کررہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طالبان کے عورتوں اور جدید دنیا سے متعلق سوچ کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا، پاکستان طالبان کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتا ہے، اگر ہم طالبان کی مدد کررہے ہوتے تو کیا اشرف غنی کابل میں ہوتے، ہم افغانستان میں کسی کی حمایت نہیں کرتے ،افغانوں کو مل بیٹھ کر ہی اپنے مسئلے حل کرنا ہیں، افغانستان میں سول وار ہوئی تو پاکستان پر افغان مہاجرین کابوجھ بڑھ جائے گا، امریکا بھی پاکستان کی طرح افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Afghanistan ,India ,Kashmir ,North West Frontier ,Pakistan ,Balochistan ,Kabul ,Kabol ,Karachi ,Sindh ,Afghan ,Nawaz Sharif ,Ii Ashraf Ibrahim ,Qi Shahbaz Sharif ,Tanveer Rehan ,Imran Khan ,Institution Pakistan ,Afghanistana National ,Federal Secretary ,Host Salem ,United Nations ,Kashmir Yes Pakistan ,Yet Nawaz Sharif ,Shahbaz Sharif ,Sharif Afghan President ,Civil Friday ,இந்தியா ,காஷ்மீர் ,வடக்கு மேற்கு எல்லை ,பாக்கிஸ்தான் ,பலூசிஸ்தான் ,காபூல் ,கராச்சி ,சிந்த் ,நவாஸ் ஷெரிப் ,நான் ஷாஹ்பாஸ் ஷெரிப் ,இம்ரான் காந் ,கூட்டாட்சியின் செயலாளர் ,ஒன்றுபட்டது நாடுகள் ,ஷாஹ்பாஸ் ஷெரிப் ,

© 2025 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.