سٹریٹ کرائم کے متعدد واقعات، 4 گاڑیاں، 4 رکشے، 19 موٹرسائیکل بھی غائب
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 4 رکشوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز ، اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد کے شہری بھی دو کاروں، تین موٹر سائیکلوں، موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپرنویدخان سے تین موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرموبائل اور7ہزارروپے چھین کرلے گئے، تھانہ آراے بازارکے علاقہ ڈھوک سیداں میں دو موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرنعمان تبسم سے 25 ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرلے گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں کیرج فیکٹری کے قریب نورفداسے دوموٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ احمدآبادمیں لقمان اصغرکی دکان میں تین موٹر سائیکل سوارآئے جوگن پوائنٹ پر50ہزارروپے ،شناختی کارڈدواے ٹی ایم کارڈ اور16سمارٹ فون چھین کرفرار ہو گئے، تھانہ روات کے علاقہ انڈسٹریل ایریامیں محمد ابرار اپنی پک اپ میں بیکری کا سامان فروخت کرنے کے لیے حمزہ سلیم مزدور کے ہمراہ پہنچا جہاں ایکس ایل آئی کار نے ان کاراستہ روک لیا جس میں سے چار نامعلوم افراد نیچے اترے اور سوزوکی سے اتار کر دونوں کو مارتے ہوئے اپنی کار میں بٹھا لیا اور دو گھنٹے کار میں پھیراتے رہے اور آخر میں ہماری قمیضوں سے باندھ کر نامعلوم مقام پر پھینک گئے اور گاڑی سوزوکی پک اپ نمبرآرآئی ایس 1130 لے کرفرارہوگئے جس میں تقریبا ً35ہزار روپے اور بیکر ی کا سامان مالیتی 40ہزار روپے تھا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں تین موٹرسائیکل سواراسامہ سے موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں خاتون کے گھرسے پانچ تولے وزنی طلائی زیورات اور15ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرالی اڈامیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارارسلان سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھرکے باہرکھڑے شاہ زیب مسعودسے تین نامعلوم افرادموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپردانیال کے کمرے کے تالے توڑکردولیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمدثاقب سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں فضل امین کے ریسٹورنٹ کاسامان مالیتی 7لاکھ روپے اس کے تین ملازموں نے چوری کرلیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ جی پی اوچوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارجنیدسے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں محمدحمادکی دکان سے دولڑکے موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ الف شاہ قبرستان کے قریب اشعرزاہدسے دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پردوموبائل ،ساڑھے 8ہزارروپے اورموٹرسائیکل کی چابی چھین کرلے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں محمدگلزارکے رہائشی کمرے سے موبائل اور42ہزارپانچ سوروپے چوری ہوگئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں وجاہت علی کے زیرتعمیرمکان سے سریا ساڑھے تین ٹن چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں علی رضاکاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں محمداشرف نیازی کے زیرتعمیرمکان سے پانی والی 4موٹریں اوربجلی کاسامان چوری ہوگیا،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ سے نذیرکی گائے چوری ہوگئی،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں منیب الاسلام کے گھرسےموبائل اور50ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ بنک کالونی میں زیتون بیگم سے موٹرسائیکل سوار پرس چھین کرلے گیاجس میں کمیٹی کی رقم ساڑھے نوہزارروپے،شناختی کارڈاورایم ایچ کاکارڈتھا،تھانہ روات کے علاقہ میں محمد شیراز خان کے زیرتعمیرمکان سے اڑھائی ٹن سریا نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز 8میں انعام الحق کابجلی کاسامان کل مالیتی سات لاکھ روپے چوری ہوگیا۔۔عنصر عاطف نے کورال پولیس کو بتایا کہ محمد امداد اور ایک شخص نے میری کمپنی میں کام کرتے ہوئے لیپ ٹاپ، یو پی ایس کل مالیتی 11 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ عثمان یوسف نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ مبشر حسین نے میری دکان سے چار لاکھ پچاس ہزار نقدی اور دو سمیں جن میں کیش ایک لاکھ 24 ہزار اور ایزی پیسہ ایک لاکھ 20ہزار روپے تھا چوری کر لیں، عابد رفیق نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری گاڑی سے موبائل فون مالیتی 22ہزار روپے چوری کر لیا، محمد ابراہیم نے شہزاد ٹائون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے دو لیپ ٹاپ، موبائل فون کل مالیتی 6لاکھ روپے چوری کر لئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید