بغیر این او سی حج شرعاً، قانوناً جائز نہیں، طاہر اشرفی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال 60ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے۔جو افراد بغیر این او سی ، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے۔ مسلمانوں سے گذارش ہےکہ وہ بغیر اجازت کے ، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے ، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے ، آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید