comparemela.com


کراچی: ملیر جیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن
کراچی کی ملیر جیل میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران جیل کے مختلف حصوں اور قیدیوں کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی شامل تھی۔
سرچ آپریشن کے دوران جیل کی تمام بیریکوں سمیت تمام قیدیوں کی جامہ تلاشی بھی لی گئی۔
تقریباً ڈھائی گھنٹے چلنے والے آپریشن میں 40 سے زائد رینجرز کی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں نفری نے حصہ لیا۔
رینجرز اہلکاروں نے جیل کے مختلف حصوں کو مکمل سرچ کیا جس میں قیدیوں کے بیرکس اور سیل شامل ہیں۔

Related Keywords

Karachi ,Sindh ,Pakistan ,Barcelona ,Comunidad Autonoma De Cataluna ,Spain , ,Underwear Search ,கராச்சி ,சிந்த் ,பாக்கிஸ்தான் ,பார்சிலோனா ,காமுனிடட தன்னாட்சி டி கடலுள் ,ஸ்பெயின் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.