comparemela.com


بولنگ کوچ بنادیں، بلامعاوضہ کام کرنے کو تیار ہوں، شعیب اختر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اوسط درجے کی ٹیم انتظامیہ سے کسی بہتری کی توقع نہیں ہے۔ حالات یہی بتارہے ہیں کہ پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں بھی شکست ہوگی ۔ اتوار کو جیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسیم خان اور پی سی بی انتظامیہ کی حمایت کرنا میری غلطی تھی۔ جب یہ لوگ یہاں سے جائیں گے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیں گے۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے کسی بولر کو سمجھا نہیں،بطور بولنگ کوچ بلامعاوضہ کام کرنے کو تیار ہوں۔ پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو اینڈی فلاور یا رکی پونٹنگ جیسے کوچ کو لانا ہوگا۔ ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر ون ڈے میں اور ون ڈے کے پلیئر ٹی ٹوئنٹی میں کھلا رہے ہیں، صہیب مقصود کو ٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس پر منتخب کیا اور ون ڈے میچز کھلا رہے ہیںسرفراز سے بہتر مڈل آرڈر بیٹسمین کوئی نہیں۔ پہلے کہہ دیا تھا سیریز تین صفر سے انگلینڈ جیتے گی۔
اسپورٹس سے مزید

Related Keywords

Australia ,Pakistan ,Karachi ,Sindh ,Ricky Ponting ,Waqar Younis ,Shoaib Akhtar ,Forest Day International National ,Staff Reporter ,Andy Flower ,Player Forest Day ,Forest Day ,Suhaib Destination ,Order Australia ,ஆஸ்திரேலியா ,பாக்கிஸ்தான் ,கராச்சி ,சிந்த் ,வகார் யூனிஸ் ,ஊழியர்கள் நிருபர் ,ஆண்டி பூ ,காடு நாள் ,ஆர்டர் ஆஸ்திரேலியா ,

© 2025 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.