comparemela.com


سٹریٹ کرائم، متعدد شہری موبائل، نقدی سے محروم
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں فضل حسین کے تنورپر دوموٹرسائیکل سوارآئے جوگن پوائنٹ پر13 ہزار روپے،دوموبائل فون ،شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کی کاپی چھین کرلے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں گلفرازسے لفٹ لے کردونامعلوم لڑکے اس کے ساتھ موٹرسائیکل پرسوارہوئے اورکچھ دورجاکر گن پوائنٹ پراس کی موٹرسائیکل نمبراے آرآر351،موبائل فون ،12سوروپے،اے ٹی ایم کارڈاورشناختی کارڈچھین کرفرارہوگئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں محمدحامدسے دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرموبائل اور10ہزارروپے چھین کرلے گئے، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ حالی روڈپرمحمدخانزادہ سے تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر2لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑفلائی اوورپردومسلح افرادگن پوائنٹ پرفہیم احمدسے اس کی موٹرسائیکل 125اپلائیڈفار،موبائل فون اور22سوروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں گلی میں کھڑے ہوکرفون سننے والےمحمدبلال سے دونامعلوم موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرچھ ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں راناحیام الرحمٰن کے چھوٹے بھائی سے نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر50ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ گھوڑاچوک میں ایک کارمیں سوارچارافرادآئے جن میں سے تین گاڑی سے نیچے اترکرگن پوائنٹ پروہاں کھڑےتاج محمدسے 80ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں عامراقبال کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چورفریج میں رکھا30کلومرغی کاگوشت،چھریاں ،ٹوکے،دوپنکھے اوردوڈرم چوری کرکے لے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ بھابڑابازارمیں خالدحسن کے گھرسے دو نامعلوم مرداورایک عورت طلائی زیورات مالیتی چارلاکھ روپے اورایک لاکھ 40ہزارروپے نقدی چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ففتھ روڈپرحسیب سے نامعلوم موٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں مبشرسلیم کے کمرے سے نامعلوم چوردولیپ ٹاپ،دوموبائل اور20ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں ممتازاحمدکے کمرے سے دوموبائل چوری ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ عباسی آبادمیں نعمان کے کمرے سے دوموبائل چوری ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں مبارک علی کے کمرے سےلیپ ٹاپ چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارکبیرخان سے موبائل مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں محمد سجاد اختر کاموبائل ہائی ایس نمبر 1 میں سفرکے دوران چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادسٹاپ پرکھڑے محمد عقیل اوراسکے کزن سے دو موٹر سائیکل سوار دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں محمد عاطف جاوید کے گھر نا معلوم عورت پانی پینے کے بہانے چارجنگ پر لگا موبائل چوری کر کے لے گئی،تھانہ ریس کورس کے علاقہ بکرامنڈی میں محمد شہزاد کاموبائل دوران سفر سوزوکی میں چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک چراغ دین میں عبد الودود اورسعید بیٹھک میں سو رہے تھے کہ نامعلوم چور موبائل اور 14 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کو شجاعت حسین نے بتایاکہ میں مری سے واپسی پر سینٹرل ہسپتال پہنچا تو ایک خواجہ سرا مجھ سے لفٹ مانگ کر گاڑی میں بیٹھ گیا جو مریڑ حسن اتر گیا ، چیک کرنے پر رقم 5لاکھ روپے غائب تھی جو اس نے چوری کر لی ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ للیال میں آغا عدنان یونس کی دکان کے تالے توڑکر نا معلوم چور 15ہزار روپے ، ڈی وی آر اور سلے ان سلے کپڑے مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نازیہ بی بی کاپرس موٹر سائیکل سوارچھین کرلے گیا جس میں موبائل،اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ تھا،تھانہ واہ کینٹ کو سدرہ رانی نے بتایاکہ میں ہاسپٹل سے ڈیوٹی ختم کر کے کریم گاڑی نمبر ایل زیڈ /9456 میں بیٹھ کر گھر آئی جب گاری سے اتر کر گھر میں داخل ہوئی تو یاد آیا کہ میرا موبائل گاڑی میں ہی رہ گیا ہے گاڑی والے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر نمبر بند جا رہا تھا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ موہڑہ فقیراں میں عروج وکٹر کے مکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور جنریٹر پیٹرول، میزائل موٹر اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک لکھن میں منصب خان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور 6 تولہ وزنی طلائی زیورات ، ایک لاکھ دس ہزار روپے اور 1200 سعودی ریال چوری کر کے لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Saudi Arabia ,Adhok ,Punjab ,Pakistan ,Dhok Ratta ,Rawalpindi ,Saudi ,Mohammad Aqeel ,Mohammad Sajjad Akhtar ,Adnan Jonah ,Office Khana House ,Societya Permanent ,Street Crime ,Video ,Grace Hussein ,Point Paras ,Abbasi Islamabad Nauman ,Happy Ali ,Mohammad Location ,Mohammad Princess ,Central Hospital ,Sat Visual ,Aga Adnan Jonah ,Office Khan ,சவுதி அரேபியா ,தொக் ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,தொக் ரத்த ,ர்யாவால்பீஂடீ ,சவுதி ,முகமது ஆகியில் ,தெரு குற்றம் ,காணொளி ,சந்தோஷமாக அலி ,மைய மருத்துவமனை ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.