لڑکے اور لڑکی پر تشدد،ویڈیو بنانے کے کیس میں4ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) لڑکے اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر گولڑہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے نہ صرف ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بلکہ تین ملزموں کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ، تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ۔ آئی جی نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائے۔پولیس ٹیم نے ملوث چاروں ملزمان محمد عثمان ، حافظ الرحمان، فرحان شاہین اعوان اور مدارس بٹ کو گرفتار کر لیا، آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا۔پولیس تفتیش کے مطابق ملزموں نے لڑکے اور لڑکی پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ انہیں حبس بے جا میں رکھ کر زبر دستی برہنہ کرنے کی کوشش کی اور دونوں سے فحش حرکتیں اور بد زبانی کرتے رہے دونوں کو اپنی موجودگی میں غلط کام کرنے پر مجبور کرتے رہے ،تفتیشی طارق زمان کے مطابق جس فلیٹ میں لڑکے اور لڑکی کی ویڈیو بنائی گئی وہ ملزموں نے کرائے پر لے رکھا ہے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ان کا دوست ہے جو فلیٹ کی چابی لےکر ان کی عدم موجودگی میں لڑکی لے آیا اور چوکیدار کے شکایت کرنے پر وہ ای الیون ٹو میں واقع اپنے فلیٹ پر پہنچ گئے پولیس نے ابھی تک اس لڑکی اور لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی ۔دریں اثناءجوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت نے لڑکی کی ویڈیو بنانے، تشدد کرنے اور بلیک میل کرنے کے کیس میں گرفتار3 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا
اسلام آباد سے مزید