معروف اداکارائیں مغربی لباس پہننے پر تنقید کی زد میں
لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔