comparemela.com


اپوزیشن نااہل حکومت کیلئے وینٹی لیٹر کا کام کر رہی ہے، سراج الحق
مہنگائی ، بےروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں سے مسکراہٹ کوسوں دور چلی گئی ۔ 
عوام دو وقت کی روٹی سے محروم جبکہ حکومت نے بے خبری کی چادر اوڑھ لی ہے۔حکومتی نا اہلی کی وجہ سے ملک کو درپیش چیلنجر بڑھتے جا رہے ہیں ۔
سیاسی ،پارلیمانی اور آئینی بحران شدت اختیار کر رہا ہے ملک وملت کی سلامتی و استحکام ،اسلامی نظریہ کی حفاظت ، آئینی جمہوری اورپارلیمانی نظام کے اس کی روح کے مطابق نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ 
مالی سال 2020-21 ءکے دوران تجارتی خسارہ میں 34 فیصد اضافہ تشویشناک اور معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔ 
جماعت اسلامی اب بہترین آپشن ہے ۔کارکنان عوامی ایشوز پر حکومت مخالف تحریک کو تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ سوات میں ملا کنڈ ایجنسی کے تربیتی اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ یہ امر نوشتہ دیوار بن گیاہے کہ حکمران اتحادی جماعتوں نے ماضی میں فوجی حکومتوں ، پی پی پی ، مسلم لیگ (ن) کی ناکامیوں سے سبق لینے کی بجائے ناکارہ ، فرسودہ اور ناکام نظام کے تسلسل کو برقرار رکھ کر غریب عوام کی زندگی زیادہ اجیرن اور مٹھی بھر بگڑے اشرافیہ کے وارے نیارے کرادیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Germany ,Chile ,Mali ,Lahore ,Punjab ,Pakistan , ,Islam Siraj ,Public Issues ,ஜெர்மனி ,சிலி ,மாலி ,லாகூர் ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,பொது சிக்கல்கள் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.