comparemela.com


راولپنڈی( خصوصی نمائندہ ) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اپیل پر جمعہ کو حضرت امام موسیٰ کاظم اورصحابہ ؓ کی شان میں گستاخیوں کیخلاف راولپنڈی میں پرامن یوم احتجاج منایاگیا ۔ جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام اورخطباء حضرات نے پاکیزہ ہستیوں کی شان میں مبینہ گستاخیوں کیخلاف سوشل میڈیامہم کی پرزورمذمت کی او رگستاخوں کیخلاف فوری کارروائی اورعبرت ناک سزادینے کامطالبہ کیا۔ پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے ریلی کی قیادت ریجنل کنوینرشوکت عباس جعفری ،علامہ ابوالحسن تقی ، علامہ سیدزاہدعباس کاظمی نے کی ۔ شوکت عباس جعفری نے کہاکہ پاکیزہ ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنیوالے دہشتگرد اور انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں عبرت ناک سزادی جائے۔ ٹی این ایف جے پنجاب کے صوبائی ناظم الامورعلامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ گستاخی کے مرتکب عناصر کیخلاف فوری کاروائی کرے ۔ علامہ ابوالحسن تقی کی پیش کردہ قراردادشرکاء احتجاج نے پرزورنعروں کی گونج میں منظورکی ۔ قراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کرے۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Rawalpindi ,Punjab ,Pakistan ,Muhammad Kazmi ,Shia King Musavi ,Ali Hamdan ,National Action Plan ,Press Club ,Senior Ali Hamdan ,Quick Proceedings May ,ர்யாவால்பீஂடீ ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,முஹம்மது காஜ்மி ,அலி ஹம்தான் ,தேசிய நடவடிக்கை திட்டம் ,ப்ரெஸ் சங்கம் ,

© 2025 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.