وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کیخلاف کراچی میں تحقیقات جاری ہیں، نیب
اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو نے نیب پر سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ وزیر کیخلاف نیب کراچی میں تحقیقات جاری ہیں۔
نیب نے عوام کو گمراہ کرنے، بے بنیاد اورحقائق کے منافی پراپیگنڈا کرنے، نیب کی ساکھ اورشہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کو لیگل نوٹس بھیجنے کافیصلہ کیا ہے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
نیب نے گزشتہ روز وضاحت کی تھی کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مجاز اتھارٹی کی اجازت اور نیب کراچی میں شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد اس وقت انکوائری جاری ہے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق نیب نے گزشتہ روز مذکورہ وزیر کے خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے معزز احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے
مبینہ طور پر اپنے گمراہ کن بیان کے ذریعے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی مذمت کی تھی اور ان کے بیان کا نیب آرڈیننس کی شق31(a) کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور مذکورہ وزیر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیں جس کی منظوری معزز پارلیمنٹ نے دی ہے اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اسفند یار ولی کیس میں اس کا مکمل جائزہ لے چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید