اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے تھانہ کوہسار و مارگلہ کا دورہ کیا۔ تھانوں میں عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں،موٹر سائیکلز کومناسب مقامات پر منتقل کرنے ، اندرونی حصوں کوصاف ستھرا،سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کی ہدایت دی ، رہائشی بیرکس کی صفائی کا جائزہ لیافرنٹ ڈیسک عملے سے شکایات کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی، آئی جی نے زیر تعمیر رہائشی بیرک کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔، زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواء چالان جلد از جلد یکسو کرنیکی ہدایت بھی کی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید