comparemela.com


اپوزیشن ساتھ نہیں ہوئی تو نظام کی ساکھ نہیں ہوگی، شفقت محمود
کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن ساتھ نہیں ہوئی تو نظام کی ساکھ نہیں ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،ن لیگ مریم نواز گروپ اور شہباز شریف گروپ میں تقسیم ہوگئی ہے، بلاول نے آج شاہ محمود قریشی کے ساتھ بدتمیزی کی جو انتہائی افسوسناک ہے، شاہ محمود قریشی نے تقریر میں بلاول بھٹو کیخلاف کوئی ذاتی بات نہیں کی تھی۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک‘ ‘ میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو بھی شریک تھے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر انتہائی بدتمیز آدمی ہے توہین آمیز گفتگو کرتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی ون ویلنگ کر کے چلائیں گے تو اس کا چالان ہوگا یا ایکسیڈنٹ ہوگا، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرے ،شاہ محمود قریشی نے بلاول پر نام لے کر اٹیک کیا اس کا جواب بلاول نے دیا، شاہ محمود قریشی کی لوز ٹاکنگ کی وجہ سے ملک بہت سے سفارتی بحرانوں میں جاچکا ہے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جتنے بھی اچھے لوگ ہیں وہ پیپلز پارٹی میں رہے ہیں، جووزیراعظم یوٹرن کو عظیم لیڈر کی پہچان قرار دے اس پر کیسے اعتماد کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Bilawal ,Punjab ,Pakistan ,Karachi ,Sindh ,Ahsan Iqbal ,King Mahmoud Qureshi ,Shahbaz Sharif ,Shah Mehmood Qureshi ,Election Commission ,Federal Secretary Education ,Mahmoud Qureshi ,Bilawal Bhutto ,Host Event Farouk ,பிலவால் ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,கராச்சி ,சிந்த் ,குசன் இக்ப்யால் ,ஷாஹ்பாஸ் ஷெரிப் ,ஷா மெஹ்மூத் கரிஶி ,தேர்தல் தரகு ,கூட்டாட்சியின் செயலாளர் கல்வி ,மஹ்மூத் கரிஶி ,பிலவால் பூட்டோ ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.