comparemela.com


اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،سڑیٹ کرائم ،نقب زنی ،چوری ،خیانت مجرمانہ ، فراڈ و دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر کے94وا رداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان علا وہ چار کاریں اور 24 موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ،پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کےمقدمات بھی درج کر لیے ۔ راولپنڈی پولیس نے 46 مقدمات تاخیر سے درج کیے ہیں، جڑواں شہر میں ڈکیتی کی دو وارداتو ں کے دوران دوافراد کو زخمی کر دیا گیا ، اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علا قے پنڈوڑیاں میں سرفراز سے دو مسلح افراد نے موبائل فون مالیت چھین لیا مزاحمت کرنے پر ملزموں نے مدعی کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا ،تھانہ نون کے علا قے سری نگر ہائی وے پر محمد صابر سے چار نامعلوم افراد نے نقدی اور موبائل فون مالیت 3 لاکھ 35 ہزار روپے چھین لیے ،تھانہ شہزاد ٹا ئون کے علا قے طمعہ میں رضوان کے گھر میں ڈکیتی دومسلح افراد نقدی اور زیورات مالیت 50 ہزارر وپے چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ شمس کالونی کے علا قے گولڑہ موڑ پر زاہد محمود سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی ،تھانہ کورال کے علا قے کورال میں ساجد علی سے نقدی اور موبائل چھین لیا گیا ،تھانہ لوہی بھیر کے علا قے پولیس فائونڈیشن کے قریب غلام سے موبائل فون چھین لیا گیا ،تھانہ آبپارہ کے علا قے جی سیکس فور میں مسماۃ بختاور سے تین موبائل فون چھین لئے گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے ناکہ گندم کودام کے قریب عامر محمود سے موبائل فون چھین لیا گیا ،تھانہ کھنہ کے علا قے سوہان میں مطیع اللہ کی کار اے بی بی 559 چوری کر لی گئی ،تھانہ مارگلہ کے علا قے فیصل مسجد کی پارکنگ سے ابراہیم کا موٹرسائیکل ایل ای آر 7963 چوری کر لیا گیا ،تھانہ کورال کے علا قے گلبرک گرین میں ارسلان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ،تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن میں محمد شبیر کا موٹرسائیکل بی جی ایم 055 چوری کر لیا گیا ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی ایٹ ون میں حق نواز کا موٹرسائیکل اے ایکس ایل 455 چوری کر لیا گیا ،تھانہ نون کے علا قے جھنگی سیداں میں میر نواز کے گھر نقدی اور زیورات چوری کر لیئے گئے ،تھانہ آبپا رہ کے علا قے جی سیکس ون میں محمد عمران کے آفس سے موبائل فون اور پر س مالیت 50 ہزار وپے چوری کرلیئے گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی الیون ون میں محمد زکوان کے مکان سے سریا چوری کر لیا گیا ،تھا نہ بنی گالہ پولیس نے اسحاق کی رپورٹ پر عبدالوہاب سمیت 7 افراد کے خلاف فراڈ کا مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،ملزمان دھوکہ دہی کرتے ہو ئے جعلی طریقہ کار سےجعلی ہائیو میڑک انگو ٹھے لگوا کر صحت کارڈ تقسیم کرکے رقم وصول کر رہے تھے ،کراچی کمپنی پولیس نے عصمت اللہ کی رپورٹ پر غلام کے خلاف 25 لاکھ روپے اور کوہسار پولیس نے ابرار بشیر کی رپورٹ پر محمد شعیب کے خلاف 2 لاکھ 17 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے اسلام ،نیوٹاون کے علاقے سے احمد ندیم،امتیاز،صادق آباد کے علاقے سے کامران، کینٹ کے علاقے سے کریم ، ریس کورس کے علاقے سے خالد، اظہر، سول لائن کے علاقے سے نصیر، آصف، ٹیکسلا کے علا قے عثمان شہزاد، صدر بیرونی کے علاقے سے اسماعیل ، واہ کنٹ کے علا قے سے یاسر خان ، واہ صدر آفتاب احمد ، تھانہ کہو ٹہ کے علا قے عقیق الرحمان کا کا موٹرسائیکل ،گوجر خان کے علا قے محمد ناصر،تھانہ جاتلی کے علا قے تصدق حسین،صدر بیرونی محمد اسماعیل ، روات کے علاقے سے احمرکے موٹرسائیکل ، تھانہ صادق آباد کے علاقے سے اسد کارکشہ ،تھانہ واہ صدر کے علا قے احتشام کی کار اورتھانہ کینٹ کے علاقے سے سمیر کی گاڑی چور لے اڑے۔ادھرتھانہ نیوٹاون کے علاقے میں محمد علی سمیت تین نے پلاٹ دلوانے کے نام پر اسماسے چھ لاکھ روپے ہتھیالیے۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں غفور کے گھر سے اسکے بھائی اشتیاق اور بھابی نے طلائی زیور، رجسٹری وغیر ہ چوری کرلی۔تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں سعادت کے گھر کے تالے توڑ کر 29تولہ زیور اور دو لاکھ روپے نقدی چوری کرلی ۔تھانہ ریس کورس کے علاقے میں اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، لیپ ٹا پ اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں جہان محمد کے گھر کے تالے توڑ کر اڑھائی تولہ زیور اور نقدی چوری کرلی گئی ۔تھانہ روات کے علاقے میں طارق کے گھر کے تالے توڑ کر 35تولہ طلائی زیورات، ،ڈائمنڈ ائیر رنگ وغیرہ چوری کر لی گئی ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ایک بار پھر شہری کو اسلحہ کی نو ک پر گاڑی میں بٹھاکر لوٹ لینے کا واقعہ سامنے آگیا۔افتخارسکنہ کوہاٹ نے پولیس کوبتایاکہ فتح جنگ مین روڈ پر گاڑی کا انتظار کر رہا تھا اسی دوران ایک ہنڈا کار برنگ سفید میرے پاس آکر رکی جس میں 4 اشخاص سوار تھے جنہوں نے پسٹل کے زور پر مجھے زبر دستی گاڑی میں بیٹھا لیا جنہوں نے میری جیب سے 327000 روپے ، موبائل دو عدد ، 4 چپل کے جوڑے، گھڑی، انگوٹھی،بلیو ٹوتھ، یو ایس بی مالیتی 8000 روپے لے کر مجھے چونگی نمبر 26 اتار کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، یاد رہے کہ کینٹ ایریامیں شہریوں کو گاڑی میں بٹھا کر لوٹ لیاجاتاہے ، ا ن وارداتوں میں تین چار ڈاکوگاڑی کا استعمال کرتے ہیں اور پھر شہریوں کو کنگال کرسڑک پر پھینک دیاجاتاہے۔تھانہ کینٹ اور سول لائن پولیس نے ریاض کی درخواست پر عصمت اللہ کے خلاف 15 لاکھ روپے مالیت کے دو چیکوں کے ڈس آنر ہونے پر الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ایک بار پھر شہری کو اسلحہ کی نو ک پر گاڑی میں بٹھاکر لوٹ لینے کا واقعہ سامنے آگیا۔افتخارنے پولیس کوبتایاکہ فتح جنگ مین روڈ پر گاڑی کا انتظار کر رہا تھا اسی دوران ایک کار برنگ سفید میرے پاس آکر رکی جس میں 4 اشخاص سوار تھے جنہوں نے پسٹل کے زور پر مجھے زبر دستی گاڑی میں بیٹھا لیا جنہوں نے میری جیب سے 327000 روپے ، 2موبائل، 4 چپل کے جوڑے، گھڑی، انگوٹھی،بلیو ٹوتھ، یو ایس بی مالیتی 8000 روپے لے کر مجھے چونگی نمبر 26 اتار کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، یاد رہے کہ کینٹ ایریامیں شہریوں کو گاڑی میں بٹھا کر لوٹ لیاجاتاہے ، ا ن وارداتوں میں تین چار ڈاکوگاڑی کا استعمال کرتے ہیں اور پھر شہریوں کو کنگال کرسڑک پر پھینک دیاجاتاہے۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Rawalpindi ,Punjab ,Pakistan ,Golra ,Taxila ,Faisal Mosque ,Islamabad ,Chongqing ,China ,Kohsar ,Balochistan ,Riyadh ,Ar Riya ,Saudi Arabia ,Karachi ,Sindh ,Yasser Khan ,Mohammad Nasir ,Sayyedana Mir ,Mohammad Ali ,Samir Mahmoud ,Ahmad Nadeem ,Sun Ahmad ,Zahid Mahmoud ,Sajid Ali ,Mohammad Ismail ,Abrar Bashir ,Ps Karachi Companya Pm ,Karachi Company ,Honda ,Leah Visual ,Mohammad Shabbir ,Bunny Islamabad ,Mohammad Shoaib ,Osman Princess ,President Sun Ahmad ,Agate Rahman ,Diamond Air ,Jang Main Road ,ர்யாவால்பீஂடீ ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,டாக்ஸிலா ,ஃபேஸல் பள்ளிவாசல் ,இஸ்லாமாபாத் ,சோங்க்கிங் ,சீனா ,பலூசிஸ்தான் ,ரியாட் ,சவுதி அரேபியா ,கராச்சி ,சிந்த் ,ய்யாஸர் காந் ,முகமது நசீர் ,முகமது அலி ,அமீர் மஹ்மூத் ,ஜாஹித் மஹ்மூத் ,சஜித் அலி ,முகமது இஸ்மாயில் ,கராச்சி நிறுவனம் ,ஹோண்டா ,முகமது ஷபீர் ,முகமது ஶோவிப் ,வைரம் அேக ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.