جیولرز و رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر پر چھاپے مارنے کا فیصلہ
انسداد منی لانڈرنگ قوانین، ایف بی آرکی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں (فوٹو:فائل)
اسلام آباد: ایف بی آر نے زبردستی رجسٹرڈ کیے جانے والے جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے دفاتر پرچھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر فیٹف شرائط پر عملدرآمد کیلیے زبردستی رجسٹرڈ کیے جانے والے جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے دفاتر پرانسداد منی لانڈرنگ قوانین کے تحت چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز نے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور انسپکٹرپر مشتمل خصوصی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کی جانب سے کل 57 ہزار سے زائد جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹنس کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی ریگولیشنز پر کمپلائنس کی انسپکشن کیلیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق ٹیمیں جیولرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور چارٹرڈ اکاونٹنٹنٹس کی دفاتر کی انسپکشن کریں گی، ٹیموں کے تعاون کیا جائے اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن 6A(2)(f) کے تحت انسداد منی لانڈرنگ کی شقوں 7(1),7(3),7(4),7(5),7(6) اور ان کے تحت متعارف کروائے جانیو الے رولز اینڈ ریگولیشن پر عملدرآمد کیلئے درکار ڈیتا فائلرز اور کلائنٹس کی تفصیلات انسپکشن ٹیم کو فراہم کی جائیں۔