comparemela.com


شیئر کریں
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں درپیش منظرنامے کے تناظر میں تیاریوں پاک فضائیہ سے متعلق افغانستان کے نائب صدر کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دینے کیساتھ برسرزمین  حقائق کی  روشنی میں پاکستان کا شفاف موقف اجاگر کیا ہے انتہائی جامع انداز میں انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہرطرح سے تیار ہیں اور یہ کہ مستقبل میں پیدا ہونے والے واقعات کیلئے تیاری پہلے ہی کرلی گئی ہے میجر جنرل بابر افتخار کے انٹرویو میں شامل چیدہ چیدہ نکات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام90فیصد مکمل ہوچکا ہے سینکڑوں پوسٹیں تعمیر کردی گئی ہیں غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس کو سیل کردیاگیا ہے اس سب کے ساتھ ایف سی کی استعداد بھی بڑھا دی گئی ہے میجر جنرل بابر افتخار یہ بھی واضح کر رہے ہیں کہ ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دینگے ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر طرح تیار ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں بیٹھے د ہشت گردوں کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے پاکستان1979ء میں افغانستان پر روس کی یلغار کے وقت سے لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان ہے پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اس حقیقت سے سرموانحراف نہیں کیا جا سکتا کہ افغانستان میں کشیدگی ہوتی ہے تو اس کا اثر پاکستان پر ہوگا جبکہ پرامن افغانستان کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا خطے میں امن کے قیام کیلئے بھی پاکستان کی قربانیوں سے کسی صورت صرف نظر ممکن نہیں دوسری جانب بھارت افغانستان میں بیٹھے دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے بھارت افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری صرف اس لئے کر چکا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکے جو اس وقت بھارت کو ڈوبتی نظر آرہی ہے بھارت کا منفی رویہ کسی سے چھپا نہیں پاکستان نے 2020ء میں بھارت کے خلاف ڈوزئیر دنیا کے سامنے پیش کیا جس میں ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے وقت آگیا ہے کہ برسرزمین حقائق کی روشنی بھارت کے منفی رویے کا نوٹس عالمی سطح پر لیا جائے اور پاکستان کے اصولی وشفاف موقف کو بھرپور سپورٹ دی جائے جس کی ضرورت ہے۔
صفائی مہم
عید سے قبل صفائی کا کام نسبتاً زیادہ ضروری ہوجاتا ہے جھاڑو لگانے اور کوڑے کے ڈھیر اٹھانے کیساتھ ضروری ہے کہ سیوریج کے پورے نظام کو کلیئر کیا جائے خصوصاً گھاس کو نکالا جائے ساتھ ہی عید کے روز آلائشیں اٹھانے کیلئے خصوصی انتظامات بھی ہرسال کی طرح ناگزیر ہیں ضروری یہ بھی ہے کہ اس مقصد کیلئے رابطے کا موثر نظام بنایا جائے اور شہریوں کو معلوم ہو کہ کس نمبر پر رابطے کرکے متعلقہ عملے کو آگاہ کیا جا سکتا ہے اس سب کیساتھ ضروری یہ بھی ہے کہ خود شہری اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کریں اور انتہائی کوششیں کی جائیں کہ عملہ صفائی کو بھی فرائض کی ادائیگی میں آسانی ہو اس سب کیلئے متعلقہ عملے اور عوامی نمائندوں کے درمیان باہمی رابطہ بھی ضروری ہے۔

Related Keywords

Afghanistan ,India ,Russia ,Pakistan ,Afghan , ,Pakistan Army ,Pakistan Air Force ,Afghan Border ,India Afghanistan ,India Pakistan ,Flight India ,Leah Off ,Support The Off ,Clarei Off ,Durban Her ,இந்தியா ,ரஷ்யா ,பாக்கிஸ்தான் ,பாக்கிஸ்தான் இராணுவம் ,பாக்கிஸ்தான் அேக படை ,இந்தியா பாக்கிஸ்தான் ,ஒளி இந்தியா ,

© 2025 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.