23 سال کی پریسے آفرین گھر سے قدم باہر نکالیں، خریداری کے لیے بازار کا رُخ کریں، کسی خاص موقع پر تیار ہونے بیوٹی پارلر جائیں یا ملازمت کے لیے انٹرویو دیں۔۔۔ کئی اذیت ناک سوال انھیں تقریباً روز ہی سُننے کو ملتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا حوصلہ قابل ستائش ہے۔