مُکھی ہاؤس سنہ 1920 میں ایک بااثر سندھی ہندو خاندان کے سربراہ مکھی پریتم داس کے بیٹے مُکھی جیٹھ آنند نے تعمیر کروایا تھا۔ مُکھی خاندان اس محل نما گھر میں 26 سال رہا اور پھر برِصغیر کی تقسیم کے بعد مُکھی خاندان کے افراد نے ایک ایک کر کے یہاں سے ہجرت کی۔