افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغانستان کے قومی پرچم کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق افغان پرچم کے حق میں جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو ازبکستان میں سمجھانے کی بڑی کوشش کی، مگر اشرف غنی کے ذہن میں فتور تھا۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی بدلتی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔