comparemela.com


X
پاکستان کیخلاف بھارت،اسرائیل ہائبرڈ جنگ، مقصد پاک چین تعلقات میں غلط فہمیاں اور خطے میں امن خراب کرنا، وزیر داخلہ
انڈیا،اسرائیل سمیت مخالف لابی نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کردی،وزیر داخلہ
راولپنڈی(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا،اسرائیل سمیت مخالف لابی نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈجنگ شروع کردی ہے جس کا اصل مقصد پاک چین تعلقات میں غلط فہمیاں پیداکرکے خطے میں امن وامان خراب کرنا ہے ‘جوہر ٹاؤن کا واقعہ فیٹف سے ایک دن پہلے پیش آیا اور اسی طرح داسو کا واقعہ جے سی سی اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا اور یہ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ بھی افغان کانفرنس سے ایک دن قبل ہوا۔
ان کی ٹائمنگ دیکھیں‘جو واقعات ہو رہے ہیں سازش کے تحت ہو رہے ہیں‘دنیا میں ایک غلط تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔داسوواقعہ کی تفتیش مکمل کرلی ‘چین ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے ‘پاکستانی افواج اور سول ادارے ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہیں۔
ہماری تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا واقعہ اغواء کا کیس نہیںبلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ‘اغوا کا مقدمہ دنیا کا منہ بندرکھنے کیلئے درج کیا‘ کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا‘ افغان سفیر اوران کی بیٹی خودتفتیش کا حصہ بن کر تعاون کرتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔ 
افغانستان کا مسئلہ افغانستان جانے ہم اپنی حفاظت کریں گے‘ کشمیر میں مریم نواز انتخابی مہم کشمیر کے لئے یا نواز شریف کی جیت کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو لال حویلی راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں‘پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ وار شروع ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ مزیدتیز ہوگی ‘پاکستان کے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں جو الیکٹرانک میڈیا کو سمجھتے ہوں وہ تیاری کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں ہائبرڈوار میں مزید تیزی آسکتی ہے۔ 
انہوں نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر افغان سفیر وآپس نہ جاتے تو اچھا ہوتا اور ہم چاہتے ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی خود تفتیش کا حصہ بنے اور اگر وہ اس کا مقدمہ نہیں بھی لڑنا چاہتی تو ریاست پاکستان اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔
ویسے تو اس معاملے کے کسی حد تک تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور افغان سفیر کی بیٹی جن مقامات کی سیر کرتی رہی اور جن گاڑیوں میں گھومتی رہی وہ عام دیہاڑی دارٹیکسی ڈرائیورز تھے جن کا سابقہ ریکارڈبالکل کلیئرہے اور وہ کسی بھی جرائم کی سرگرمیوں میں ہرگز ملوث نہیں پائے گئے جبکہ ملک دشمن اسے الگ شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔افغان سفیر کی بیٹی کی نقل و حرکت کی تمام فوٹیج دفتر خارجہ کو دے دی ہے،دفتر خارجہ چاہے تو فوٹیج سفیروں اور میڈیا کو دے سکتا ہے۔
افغان سفیر کی بیٹی نے فون دیا لیکن تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے دیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے لئے کھڑا ہے اور اس خطے میں ایک ابھرتے ہوئے لیڈر کے طور پر سامنے آ رہا ہے جو بھارت یا اسرائیل کو ہرگز پسند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز پچھلے دسمبر سے اس حکومت کے خاتمے کا علان کر رہی ہیں اور کمشیر انتخابات میں شکست کھانے کے بعد اگر وہ اسلام آباد میں دھرنا دینا چاہتی ہیں تو شوق سے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ڈپلومیٹک انکلیوکو خاص سیکیورٹی زون بنانے جا رہے ہیں اورپاکستانی افواج اور تمام اداارے ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہیں۔
پاکستان کے تمام بارڈر محفوظ اور نوے فیصد باڑ لگا دی گئی ہے۔جعلی شناختی کارڈز میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات افراد گرفتارکر لئے گئے ہیں۔ 
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

Pakistan ,China ,Afghanistan ,India ,Rawalpindi ,Punjab ,Israel ,Kashmir ,Jammu And Kashmir ,Afghan ,Pakistani ,Nawaz Sharif ,Rashid Ahmad ,Shaikh Rasheed Ahmad ,Imran Khan ,Civil Institution ,Israel War ,Afghan Ambassador ,Friday Start ,State Pakistan ,Office Secretary ,Prime Minister Imran Khan ,Border Reserved ,பாக்கிஸ்தான் ,சீனா ,இந்தியா ,ர்யாவால்பீஂடீ ,பஞ்சாப் ,இஸ்ரேல் ,காஷ்மீர் ,ஜம்மு மற்றும் காஷ்மீர் ,பாக்கிஸ்தானி ,நவாஸ் ஷெரிப் ,இம்ரான் காந் ,சிவில் நிறுவனம் ,இஸ்ரேல் போர் ,வெள்ளி தொடங்கு ,நிலை பாக்கிஸ்தான் ,அலுவலகம் செயலாளர் ,ப்ரைம் அமைச்சர் இம்ரான் காந் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.