comparemela.com


کراچی میں بارش، برقی نظام درہم برہم، بدترین ٹریفک جام، کرنٹ لگنےسے بچہ جاں بحق
کراچی میں بارش، برقی نظام درہم برہم، بدترین ٹریفک جام
کراچی (اسٹاف رپورٹر / خبر ایجنسیاں) کراچی میں جل تھل، بجلی نظام درہم برہم، کرنٹ لگنے سے بچہ جا ںبحق، سڑکوں پر بدترین ٹر یفک جام،کھمبے سے بندھےقربانی کے2بیل بھی چل بسے،مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز، سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہے گا،آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ کئی مقامات پربدترین ٹریفک جام رہا،۔تفصیلات کے مطابق پیر کو شہر میں ہونے والی بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی،شاہراہ فیصل،ایم اے جناح روڈ،کورنگی روڈ،شاہراہ پاکستان ،شہید ملت روڈ،راشد منہاس روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک سست رفتاری سے چلتی رہی ،شام کو دفاتر کی چھٹی کے بعد کئی مقامات جن میں آئی آئی چندریگر روڈ،ٹاور،کلفٹن برج،فوارہ چوک،جیل روڈ،ائیرپورٹ،قیوم آباد چورنگی،ملینئم مال،للی برج ،صدر ایمپریس مارکیٹ،ناظم آباد،لسبیلہ ،گرومندر ،حبیب بینک چورنگی ،ملیر اور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا،ٹریفک جام کے باعث اسپتال جانے والے ایمبولینسوں اور ائیر پورٹ اور کینٹ اسٹیشن جانے والے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کا اسٹاف روڈز پر ڈیوٹی کےلئے موجود رہا، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام روڈز اور انڈر پاس کی صورتحال کو بذریعہ کیمرہ مانیٹر کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 کا عملہ بھی شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود رہا۔ بارش کے باعث سلپ ہونے سے متعدد موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوئے ۔ ادھر مون سون کی پہلی بوندھ سےبلدیاتی اداروں کی نااہلی بھی سامنے آنے لگی ، بعض سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی میں مون سون کے پہلےاسپل کے دوران کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش شروع ہوتے ہی کورنگی، لانڈھی، ملیر،ماڈل کالونی، گلستان جوہر گلشن ا قبال، ناظم آباد، کیماڑی، لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی،میمن گوٹھ، سمیت شہر کے70فیصد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جو کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی، بعض علاقوں میں لوگ دن بھر بجلی بحال ہونے کا انتظارکرتے رہے کچھ علاقوں میں رات کو بھی بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں جبکہ کراچی الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت دے کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشیش کر تی رہی، کچرا اٹھانے اوربرساتی نالوں کی صفائی کے حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں کےبلند و بانگ دعووں کے برعکس ہلکی بارش میں ہی شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونا معمول بن گیا،بلدیاتی ادارے برساتی نالوں کی صفائی پر سالانہ کروڑوں روپے اور سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے اخراجات کے دعوےتو کرتے ہیں تاہم شہری اس کے ثمرات حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں ۔دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک کے ابتدائی بیان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے جن کی فوری بحالی کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔ کراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید

Related Keywords

China ,New Karachi ,Sindh ,Pakistan ,Karachi ,Islamabad , ,Staff Reporter ,Korangi Road ,Chundrigar Road ,Clifton Bridge ,Fountain Square ,President Empress Market ,University Road ,Airport ,Kent Station ,Staff Crossroads ,Karachi Traffic ,North Senior ,Lamb Goth ,Karachi Electric ,சீனா ,புதியது கராச்சி ,சிந்த் ,பாக்கிஸ்தான் ,கராச்சி ,இஸ்லாமாபாத் ,ஊழியர்கள் நிருபர் ,கோரங்கி சாலை ,கிளிப்டன் பாலம் ,நீரூற்று சதுரம் ,பல்கலைக்கழகம் சாலை ,விமான ,கேண்ட் நிலையம் ,கராச்சி போக்குவரத்து ,கராச்சி மின்சார ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.