comparemela.com

Card image cap


ڈراما نگار ساس بہو کے جھگڑوں اور سازشوں کو معافی دے دیں، انور مقصود
کراچی (آئی این پی )پاکستان کے مشہور مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ پاکستانی چینل پر دکھائے جانے والے ڈراموں کو ڈراما نہیں کہا جاسکتا۔
ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں انور مقصود نے ڈراما نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں خود پیچھے ہٹ گیا ہوں کیونکہ ابھی جو کچھ ٹی وی پر چل رہا ہے اس کے مطابق میری جگہ بن نہیں سکتی۔ 
اب ریٹنگ کا چکر آ گیا ہے، ڈائریکٹر پروڈیوسر ہر معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سب کچھ طے کرتا ہے کہ کون سا اداکار چاہیے کون سا نہیں۔ 
انہوں نے کہا شروع میں اشفاق احمد، بانو قدسیہ، منو بھائی ،ثریا بجیا نے ڈرامے لکھے۔ نورالہدی شاہ نے بھی بہت اچھے ڈرامے لکھے اوراپنی جگہ بنائی۔پھر یہ ہوا کہ بھارت کے ڈرامے جب آئے تو ہمیں لگا کہ وہ ہمارے ڈراموں سے کچھ سیکھیں گے لیکن الٹا ہی ہو گیا ہمارے لکھنے والوں نے ان سے ہی سیکھنا شروع کر دیا بس یہیں سے ہمارے ڈرامے کی تباہی ہوئی۔
انور مقصود نے کہا ڈائجسٹ لکھنے والوں کی انٹری ہوئی، ہمارے ملک کی چونکہ 70 فیصد آبادی پڑھی لکھی نہیں ہے اس لیے انہوں نے ساس بہو کے جھگڑوں کو پسند کیا اور ایسا لکھنا ٹرینڈ بن گیا۔ پھر کہیں دیور بھابھی تو کہیں بڑی بہن کے منگیتر سے چھوٹی بہن کا عشق نظر آیا اب لوگ اگر یہ پسند کررہے ہیں تو کیا کہا جائے۔ 
انور مقصود کے بقول اچھا لکھنے والے تو ایسا لکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اس لیے وہ ڈرامے سے دور ہو گئے۔ میں تو آج کے ڈرامے کو اچھا برا کہتا ہی نہیں ہوں میں سمجھتا ہوں کہ آج ڈراماہے ہی نہیں یہ کیا چیز ہے بس آپ سوچیں۔انور مقصود نے موجودہ پاکستانی ڈرامے کی خامی بتاتے ہوئے کہا آج جلدی جلدی لکھا جا رہا ہے۔
دل لگی سے مزید

Related Keywords

India , Pakistan , Karachi , Sindh , Munnu Bhai , Bano Qudsia , Anwar Maqsood Hameedi , A Ashfaq Ahmed , , Senior Saas , Pakistan Channel , Ashfaq Ahmed , இந்தியா , பாக்கிஸ்தான் , கராச்சி , சிந்த் , முன்னு பாய் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.