comparemela.com


آر ڈی اے کی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی
راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ (ایل یو اینڈ بی بی سی) ونگ آر ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایل او اینڈ بی سی ونگ نے گزشتہ روز جناح روڈ (سٹی صدر روڈ) موہن پورہ راولپنڈی میں پلاٹ نمبر A308-C پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ و غیر مجاز شیڈ کے خلاف آپریشن کیا اور شیڈ کو مسمار کر دیا ہے۔ بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر سمیت ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملے نے متعلقہ تھانہ راولپنڈی پولیس کی مدد سے آپریشن کیا اور مذکورہ غیر قانونی تجارتی عمارت کو منہدم کردیا گیا ہے۔ ڈائیریکٹر ایل یو اینڈ بی سی ونگ جمشید آفتاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تعمیر پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیٹس ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز ، 2020 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز اور چالان جاری کردیئے گئے ہیں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تجاوزات ، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر کےسخت کارروائی کرے ۔
اسلام آباد سے مزید

Related Keywords

Thailand ,Rawalpindi ,Punjab ,Pakistan ,Jamshedpur Sun ,Rawalpindi Development ,Punjab Development ,Director General Rawalpindi Development ,Andy Building ,Jinnah Road ,City President Road ,Mohan Pura Rawalpindi ,Status Act ,Building Andy ,தாய்லாந்து ,ர்யாவால்பீஂடீ ,பஞ்சாப் ,பாக்கிஸ்தான் ,ர்யாவால்பீஂடீ வளர்ச்சி ,பஞ்சாப் வளர்ச்சி ,ஜின்னா சாலை ,நிலை நாடகம் ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.