comparemela.com

Card image cap


خیبرپختونخوا کے 4 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
تبدیل کئے گئے میڈیکل افسران میں گریڈ 20 کے 3 اور گریڈ 19 کے گیارہ ڈاکٹرز شامل ہیں فوٹو: فائل
 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں چار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے سمیت 20 سینیئر ڈاکٹرز کے تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، تبدیل کئے جانے والوں میں مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے تین ،گریڈ 19 کے گیارہ، گریڈ 18 کے چار اور گریڈ 17 کے تین ڈاکٹرز شامل ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر عبید الرحمان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایچ آر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ جنوبی ریجن کے معاملات چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔ گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ہارون خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن ) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ مالاکنڈ ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت بھی کریں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(پبلک ہیلتھ )ڈاکٹر اکرام اللہ کو پشاور ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ارشد عامر کو ڈی ایچ او دیر لوئر، گریڈ 19 ڈپٹی ڈی ایچ او بونیر ڈاکٹر محمد طارق کو ایم ایس کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ، گریڈ 19 میں ڈاکٹر نسرین اکبر ایم ایس میٹرنٹی ہسپتال پشاور کے اضافی چارج کو لے کر ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے۔ ایم ایس کنگ عبداللہ ڈاکٹر شہزاد علی کو ڈپٹی ڈی ایچ او مانسہرہ، گریڈ 19 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر رحیم خٹک کو ڈی ایچ او بونیر، گریڈ 19 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر جمال احمد کو ایم ایس بٹ خیلہ مالاکنڈ، گریڈ 19 میں ڈاکٹر سعید الرحمان کو ایم ایس بٹ خیلہ ہسپتال سے تبدیل کرکے پرنسپل پیرامیڈیکل انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سیدو شریف سوات، گریڈ 19 میں ڈاکٹر نیاز آفریدی کو ڈائریکٹر پرنسپل ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے ایم ایس ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل خیبر، گریڈ 18 میں ایم ایس لنڈی کوتل ڈاکٹر نیک داد کو ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ، گریڈ 18 میں ڈاکٹر سید ممتاز علی شاہ کو ایم ایس نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد گریڈ 19 کے ڈاکٹر شاہ فیصل کوتبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایم اینڈ ای )تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس ڈی ایچ او ایبٹ آباد اضافی چارج بھی رہے گا جبکہ ہزارہ ریجن کے امور میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت بھی کریں گے، مینجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر کلیم اللہ کو ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے، پوسٹنگ کے منتظر گریڈ 19 کے ڈاکٹر باسط سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی،گریڈ 17 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر ڈاکٹر طارق حیات کو ڈائریکٹریٹ ہیلتھ جنرل سروسز رپورٹ کرنے،گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو پروگرام ڈاکٹر قاسم عباس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر،گریڈ 17 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان ڈاکٹر اکرام اللہ صافی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان کے صوابدیدی اختیارات کے تحت، گریڈ 17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام ضم اضلاع ڈاکٹر حفیظ اللہ کو اپنے سکیل و تنخواہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان،گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان ڈاکٹر ذاکر حسین کو ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے اور گریڈ 18 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ولی الرحمن کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان تعینات کیا گیا ہے۔
 

Related Keywords

South Waziristan , Federally Administered Tribal Areas , Pakistan , Peshawar , North West Frontier , North Waziristan , Swabi , Mansehra , Mardan , Buner , Saidu Sharif , Hazara , Punjab , Basit Salem , King Faisal , Abed Rahman , Jamal Ahmad , Arshad Amir , Rahim Khattak , Ms Landi Kotal , Aaron Khan , Hq Landi Kotal , Kevin Akbar , Ms King Abdullah , Health Services Academy , Dr Qasim Abbasa District Health , Directorate Health , Health Services , Healtha Supporta Do , Healtha Support , District Health , Rahmana District Health , Doa District Health , Health Protection , Additional Director General , Directorate General Health Services , South Region , Peshawar Region , Akbarms Hospital Peshawar , Khela Hospital , Ali King , District Health Officer Abbott , Hazara Region , District Health Officer Swabi , District Health Officer , Directorate Health General Services Report , Director Social Health Protection , District Health Officer North Waziristan , District Health Officer Mardan , District Health Officer South Waziristan , பாக்கிஸ்தான் , பெஷாவர் , வடக்கு மேற்கு எல்லை , மன்சேரா , மார்டன் , பன்னர் , சைய்து ஷெரிப் , ஹசாரா , பஞ்சாப் , கிங் ஃபேஸல் , ரஹீம் காட்டக் , ஆரோன் காந் , ஆரோக்கியம் சேவைகள் கலைக்கழகம் , இயக்குநரகம் ஆரோக்கியம் , ஆரோக்கியம் சேவைகள் , மாவட்டம் ஆரோக்கியம் , ஆரோக்கியம் ப்ரொடெக்ஶந் , இயக்குனர் ஜநரல் , இயக்குநரகம் ஜநரல் ஆரோக்கியம் சேவைகள் , தெற்கு பகுதி , பெஷாவர் பகுதி , அலி கிங் , ஹசாரா பகுதி , மாவட்டம் ஆரோக்கியம் அதிகாரி ,

© 2024 Vimarsana

comparemela.com © 2020. All Rights Reserved.