افغانستان کے صوبے جوزجان کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دارالحکومت شبرغان پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔ یہ طالبان کے قبضے میں آنے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں سے فوراً افغانستان چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔